اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کی نگرانی کے ادارے نے اپنے ایک رپورٹ میں کریسٹرل بموں کے استعمال میں دہشتگرد گروہ داعش کے جرائم سے پردہ اٹھایا ہے۔ اس عالمی ادارے کے بیان میں آيا ہے کہ ایسے موثق شواہد موجود ہیں جس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے شام کے شمال میں کریسٹرل اور جراثیمی بموں کا استعمال کیا ہے، اور یہ امر عام شہریوں کے لئے طولانی مدت خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے بارہ جولائی سے لیکر چودہ اگست کے عرصے کے دوران کریسٹرل بموں کا استعمال کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اس عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ابھی تک یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ یہ خطرناک ترین بم دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھ کیسے لگے ہیں۔
.......
/169